WELCOME TO AS-SUFFAH ISLAMIC RESEARCH CENTER LINGSUGUR

💠 IN THE LOVING MEMORY OF AS-Suffah (The very first INSTITUTE) of our Prophet (Peace be upon him) and his companions (May Allah be pleased with him)💠. As-Suffa was a place behind Masjid Nabawi ﷺ where the poor and homeless sahaba (may Allah be pleased with them all) were educated, clothed and fed. These sahaba (may Allah be pleased with them all) were known as Ashaab As-Suffa

ادارہ کا مختصر تعارف

اس حقیقت سے کسی شخص کو انکار نہیں کہ تصنیف وتالیف اور علمی ذخیروں کو مرتب ومحفوظ رکھنا مسلمانوں کا قومی شعار ہی نہیں بلکہ مذہبی فریضہ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ قرونِ ماضیہ میں جس کثرت سے جا بجا تحقیقاتی ادارے، کتب خانے اور دار العلوم پائے جاتے ہیں شاید ہی دنیا کے دیگر ادیان ومذاہب کی تاریخ میں اسکی کوئی نظیر مل سکے! چنانچہ اسی امر کی جانب خصوصی توجہ دلاتے ہوئے حکیم الامت حضرت اقدس مولانا اشرف علی تھانوی نوراللہ مرقدہ بیان فرمایا " علمی تحقیق اور تصنیف وتالیف کا کام بہت اہم کام ہے " وجہ بھی بیان فرمائی کہ یہ اعمال متعدیہ میں سے ہے،اس لئے کہ اس سے خود کو بھی نفع ہوتا ہے اور دوسروں کو بھی،لہذا اہل علم کو چاہئے کہ وہ تعلیم وتدریس ، دعوت وتبلیغ ، تزکیہ نفوس اور خدمت خلق کے ساتھ ساتھ اسکو بھی ترجیحات میں رکھیں۔ الحمدلله اسی قومی شعار اور اسلامی روایت کو باقی رکھتے ہوئے، اکابر واسلاف کی انہی فکروں کی عملی تصویر بنتے ہوئے ( زمانے کے تقاضوں اور علاقے کی علمی ضرورتوں کی تکمیل کے پیشِ نظر) شہر لنگسگور ضلع رائچور کرناٹک میں بتاریخ : 26- شعبان المعظم 1440ھ بمطابق 2 مئی 2019ء بروز جمعرات ایک ادارہ بنام " الصفہ مرکز للبحوث الاسلامیہ " کا قیام عمل میں لایاگیا*****یہ ادارہ در اصل " صُفہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر چاریٹیبل ٹرسٹ " کے تحت رجسٹرڈ ہے*****۔

ادارۂ ہذا کے بنیادی اغراض ومقاصد درجہ ذیل ہیں:

۱۔ علوم اسلامیہ ومعارف دینیہ کی ترویج ۲۔ افکار صحیحہ وصالحہ کا فروغ ۳۔جملہ کتب مراجع ومآخذ کی تجمیع ۴۔ علمی وفنی مواد کی تحقیق وتالیف

سرپرستِ اعلی

نگران اوّل

مؤسس ومحرک

سید ابو سعید اسلم الحسنی القادری القاسمی عفی عنہ

ادارہ ہذا سے متعلق دیگر تفصیلات

Social Media Platform

Social Media Platform

سابقہ علامت

سابقہ علامت

کیا آپ کے دوستوں میں کتاب شامل ہے؟

کیا آپ کے دوستوں میں کتاب شامل ہے؟

کتب بینی کو فروغ دیں

کتب بینی کو فروغ دیں

مؤسس ومحرک

مؤسس ومحرک

Recent Blog Posts

blog posts

Suffah Social media post cards
Prophet Muhammad (PBUH)instructions by COVID - 19
HISTORY OF ISLAMIC LIBRARIES 📚